پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہو گا

اتوار 13 ستمبر 2015 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (کل) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی کنوینر شاہدہ اختر علی کریں گی۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزارت خارجہ کے سال 1998-99ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں