کراچی میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا بہت جلد مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
اتوار 13 ستمبر 2015 17:51
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ کراچی میں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا بہت جلد مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی، بجلی، دہشت گردی، معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، نئے خوشحال پاکستان کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور عوام کے درمیان نہ ٹوٹنے والا رشتہ برقرار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورثہ میں ملنے والے بحران اگرچہ بہت گھمبیر اور مشکل ہیں لیکن وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر تمام بحرانوں پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے کام کیا ہے اور انہوں نے ایک خوشحال اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت میں ملک و قوم کو تمام مسائل سے چھٹکارا دلا کر ایک پرامن اور مستحکم پاکستان کا تحفہ دے کر جائے گی-ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے بروقت اقدامات اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک سے دہشت گردوں کاخاتمہ ہو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ایک طویل عرصہ کے بعد قوم نے اپنا یوم دفاع پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جس پر ہم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جس طرح عام انتخابات اور بعدازاں کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں کلین سویپ کیا اسی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کرے گیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزہ کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ..
پشاور اے پی ایس حملے کے بعد سب نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر کام شروع کیا،2018 میں آنے والی حکومت نے نیشنل ..
شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات،وزارت آئی ٹی کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی
پانچویں سالانہ تین روزہ انٹرنیشنل صحت کانفرنس 26 تا 28 اپریل کو منعقد ہو گی ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
رومینہ خورشید عالم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ناتھن اے ریو کی قیادت میں ..
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 35ویں ایس ایم سی افسران کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ..
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے ..
عدالت نے عمران خان، بشری بی بی کو ریاستی اداروں، افسران کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف