84واں ”خوشحالی بذریعہ فش فارمنگ“ کورس (کل) شروع ہو گا

اتوار 13 ستمبر 2015 17:55

لاہور ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء)ادارہ تحقیق و تربیت ماہی پروری پنجاب کے زیر اہتمام فش فارمرز کے لئے 84واں 3روزہ ”خوشحالی بذریعہ فش فارمنگ“ تربیتی کورس ڈائریکٹر فشریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واہگہ روڈ بالمقابل تھانہ مناواں میں (کل)پیر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

تربیتی کورس کے دوران ماہرین ماہی پرور ی کورس کے شرکاء کو فش فارمنگ کے بارے میں جدید سائنسی معلومات، پانی اور مٹی کے طبعی اور کیمیائی تجزیہ کے بارے میں آگہی و معلومات فراہم کریں گے- محکمہ ماہی پروری کورس کے شرکاء کو مفت رہائش کی سہولت فراہم کرے گا-کورس میں حصہ لینے کے خواہشمند ڈائریکٹر فشریز ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مناواں میں آج صبح 9 بجے تک اپنی رجسٹریشن کرواکرکورس میں شریک ہوسکتے ہیں-اب تک منعقدہ83 ”خوشحالی بذریعہ فش فارمنگ “ کورسز کے ذریعے 1973افراد ماہی پروری بارے آگہی و تربیت حاصل کرچکے ہیں اور نہایت کامیابی سے ماہی پروری کے شعبہ میں مفید اور فائدہ مند سرمایہ کاری کرکے اپنا معیار زندگی بلند کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں