اسلام آباد‘ نالہ کورنگ میں ڈوب کر 2 بھائیوں سمیت 4 لڑکے جاں بحق‘ لاشیں نکال لی گئیں

اتوار 13 ستمبر 2015 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء)اسلام آباد کا خونی نالہ کورنگ مزید 4 جوانوں کو نگل گیا‘ نہانے کیلئے جانے والے 2 بھائیوں سمیت 4 لڑکے ڈوب کر جاں بحق‘ لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد کے 4 لڑکے نالہ کورنگ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بھائی ارسلان اور احسن بھی شامل ہیں۔ لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں