آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف جنگ کی دھوم کرکٹ کے میدانوں تک پہنچ گئی

پیر 14 ستمبر 2015 13:22

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف جنگ کی دھوم کرکٹ کے میدانوں تک پہنچ گئی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کی دھوم کرکٹ کے میدانوں تک پہنچ گئی ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ ، قومی کھلاڑیوں کے بجائے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویریں اٹھائے پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پی سی بی کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچز میں شائقین کرکٹ ٹیموں کو داد دینے کی بجائے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب کے روح رواں جنرل راحیل شریف کی تصویریں بھی تھامے ہوئے تھے ۔

سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے پاک آرمی کے تعریفی پمفلٹ اور بینرز اٹھائے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں