رہنماء حریت کانفرنس الطاف احمد بٹ کی راجہ ظفرالحق کی رہائش پر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 14 ستمبر 2015 13:51

اسلام آباد ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء(حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر وائس آف ویکٹمز کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے حکمران جماعت مسلم لیگ )ن( کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

الطاف احمد بٹ نے چند روز قبل راجہ ظفر الحق کی اہلیہ کی وفات پر اُن سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہو ں نے کہا اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقیقن کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر معروف کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر ولید رسول اور کشمیر کے ممتاز تاجر رہنما اشرف ڈار بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں