اعصام الحق نے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو امریکا سے براہ راست ترکی میں جوائن کرلیا

پیر 14 ستمبر 2015 15:44

اعصام الحق نے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو امریکا سے براہ راست ترکی میں جوائن کرلیا

اسلام آباد/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق نے ڈیو کپ ٹائی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو امریکا سے براہ راست ترکی میں جوائن کرلیا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کا فائنل 18 سے 20 ستمبر تک ترکی کے شہر ازمیر میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی نمائندگی اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اور سامر افتخار کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنیز تائپے کے خلاف فائنل بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ کورٹ میں اترے اور اسی لئے ہم نے کھلاڑیوں کو قبل از وقت ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نو برس بعد گروپ ون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں