وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

پیر 14 ستمبر 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف عطاء آباد قراقرم ہائی وے کے افتتاح کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے،وزیراعظم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چینی سفیر سن وی ڈونگ بھی موجود تھے،اس دوران پاک چین اقتصادی راہداری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان میں عطاء آباد ٹنل کے افتتاح کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔ اس دوران وزیراعظم نواز شریف اور چینی سفیر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں