سپریم کورٹ کا مردان کے رہائشی حبیب گل کونکاح نامہ میں درج کرایا گیا چارمرلہ گھر ،طلائی زیورات سمیت تمام تر خرچہ بیوی کو اداکرنے کاحکم

اگر بیوی کو راضی کر لیں تو چوتھی شادی کے لیے راستہ خودکھل جائیگا،اگر باقی کام سنت کے مطابق کردئیے ہیں تویہ کام بھی کیاجائے ؛جسٹس دوست محمدخان کے ریمارکس

پیر 14 ستمبر 2015 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے مردان کے رہائشی حبیب گل کونکاح نامہ میں درج کرایا گیا چارمرلہ گھر ،طلائی زیورات سمیت تمام تر خرچہ بیوی کو اداکرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ جسٹس دوست محمدخان نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر بیوی کو راضی کر لیں تو پھر چوتھی شادی کے لیے راستہ خود کھل جائیگا۔

اگر باقی کام سنت کے مطابق کردئیے ہیں تویہ کام بھی کیاجائے ۔انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے رو ز دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران عدالت کوبتایاگیاکہ خاتون شاہین کوطلاق دینے کی صورت میں خاوند کی جانب سے جودرخواست دی گئی تھی کہ ان کے نکاح نامہ میں درج کافی حد تک معاملات کہیں بھی ثابت نہیں ہوسکے ہیں اس پر عدالت نے کہاکہ اب آپ یہ نہیں کہ سکتے ہائی کورٹ بھی اس کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے اس لیے اب تویہ سب آپ کواداکرناہوں گے بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے شہری کوحکم دیاہے کہ وہ نکاح نامہ میں درج تما م چیزیں اپنی بیوی کودے ۔2002سے اب تک ماہانہ ایک ہزارروپے کاخرچہ بھی دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں