کلر سیداں میں تجا وازت کے خلاف ٹی ایم اے کا آپرشن،سامان ضبط،متعدد کو جرمانہ

پیر 14 ستمبر 2015 16:56

کلرسیداں ۔ 14 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ٹی ایم اے کلر سیداں شعبہ انسداد تجاوزات نے آپریشن کے دوران تجاوزات کے مرتکب متعدد دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لے لیا،متعدد کو جرمانے اور بعض دکانداروں کو آخری وارننگ دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او کلر سیداں خالد خان کی ہدایت پر قائم مقام تحصیل آفیسر (ریگولیشن) سید عمران علی خان کی زیر نگرانی انکروچمنٹ انسپکٹرز زاہد حیدری اور یاسر قریشی کے ہمراہ مین بازار،مغل بازار،پنڈی روڈ،چوآ روڈ اور گوجر خان روڈ کا اچانک دورہ کر کے تجاوزات کا سبب بننے والی مختلف اشیاء کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔

اس دوران ریگولیشن آفیسر نے دکانداروں کو خبر دار کیا کہ وہ تجاوزات سے باز رہیں ورنہ ان کیخلاف آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں