وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آجطلب کرلیا

پیر 14 ستمبر 2015 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج بروز منگل طلب کرلیا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سلامتی ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں لائن آف کنٹرول اور سرحد پار بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی زیر غور ہوگا اس کے ساتھ ساتھ کابینہ اجلاس میں توانائی بحران پر قابو پانے سے متعلق تجاویز اور جاری کئے گئے توانائی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں کسانوں کیلئے آسان قرضے دینے سے متعلق ریلیف پیکج کا بھی امکان ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں