اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ایف بی آر کے سپرنٹنڈنٹ عبدالشکیل ترقی کیس کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری فنانس ،چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری

پیر 14 ستمبر 2015 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے سپرینٹنڈنٹ عبدالشکیل ترقی کیس کی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری فنانس اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گی۔ مقدمے کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر پر مشتمل دو گنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت کے دوران درخواست گزار عبدالشکیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اور ایف آئی اے کے سپرینٹنڈنٹ کو 17 ویں اور 18 ویں سکیل میں ترقی دیدی جاتی ہے لیکن ایف بی آر کے سپرینٹنڈنٹ کو 16 ویں سکیل سے آگے ترقی نہیں دی جاتی ہے جبکہ ایف بی آر کے انسپکٹر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بھی سولہویں سکیل تک ترقی دی جاتی ہے لیکن سپرنٹنڈنٹ کو اپ گریڈ نہیں کیا جاتا۔ اس لئے ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے تاکہ ہمیں بھی ترقی دی جائے۔ اس پر عدالت نے دعخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری فنانس اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں