ججز نظربندی کیس میں مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول

تھانہ کی طرف سے مشرف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی

پیر 14 ستمبر 2015 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں اورتھانہ کی طرف سے مشرف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ججز نظربندی کیس کے ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو موصول ہو گئے ہیں۔

جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق صدر کے وکلاء نے ان کی عدم پیشی پر تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا کہ ان کے موکل بیمار ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تاہم تحریری درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ کرنے پر عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم جاری کیا ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے انہیں یکم اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ادھر عدالتی احکامات پر عملدر آمد کے لیے پولیس نے ایس ایچ او فیاض شنواری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں