آصف زرداری کی خیبرپختونخواکی صوبائی اور مقامی قیادت کو حلقہ PK-93 کے ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پر خواتین کے ووٹ کاسٹ کروانے کی ہدایت
پیر 14 ستمبر 2015 19:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبرپختونخواہ کے صوبائی اور مقامی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپر دیر میں حلقہ PK-93 کے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے بڑے پیمانے پر خواتین کے ووٹ کاسٹ کروائیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے پر پارٹی مکمل یقین رکھتی ہے اور خواتین کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ہر قسم کی ڈیل کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کرنا چاہیے اور انہیں بلا خوف خطر ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کے روز ضمنی انتخابات میں سیاسی عمل میں خواتین کو شامل کرکے یہ واضح پیـغام دے دیا جائے کہ پارٹی خواتین کو دوسرے درجے کی شہری سمجھنے کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے متنبہ کیا کہ انتخاب کے روز انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی اور پارٹی کارکنوں، غیرجانبدار مبصرین اور سول سوسائٹی سے کہا ہے کہ انتخابی عمل کی نگرانی کرتے رہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمیشن کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا تھا کہ ان انتخابات میں شفافیت کا خیال رکھا جائے۔ پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ منگل کے روز یہ انتخابی مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت کے امیدوار کے درمیان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت اے این پی، جے یو آئی، مسلم لیگ(ن) اور دیگر پارٹیاں کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں اس حلقہ انتخاب سے جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہوا تھا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے اسے چیلنج کیا کہ اس امیدوار کی ڈگری جعلی تھی۔ اب خیبرپختونخواہ کا حکومتی اتحاد یہ نشست جیتنے کی پوری کوشش کرے گا تاکہ وہ اپنے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے نااہل ہونے کی شرمندگی کو چھپا سکے۔ سابق صدر نے پی پی پی کے صوبائی صدر سینیٹر خانزادہ خان، دیر سے سابق رکن صوبائی اسمبلی زمین خان اور انور خان، باچا صالح اور پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم بہت احسن طریقے سے چلائی اور عوام کو متحر ک کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بیرسٹرسلطان سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ملاقات،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت 30اپریل تک ملتوی
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،پی ٹی آئی کا کل جمعہ کا احتجاج کا اعلان
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے مزیدم شکلات،ایاٹا نے واجب الاداادائیگی کا مطالبہ کردیا
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا