سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا نندی پور پاور منصوبے کا مالی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

نندی پورمنصوبے کی لاگت کا جائزہ لینے کیلئے جلد اجلاس جائے گا ٗ چیئر مین کمیٹی سلیم مانڈوی والا

پیر 14 ستمبر 2015 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نندی پور پاور منصوبے کا مالی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ نندی پورمنصوبے کی لاگت کا جائزہ لینے کیلئے جلد اجلاس جائے گا۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والانے اپنے بیان میں نندی پور توانائی منصوبے میں کرپشن کو افسوسناک قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ نندی پور منصوبہ حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے پرکمیٹی کااجلاس بلانے کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی بحث کرائیں گے، پیپلزپارٹی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے گھناؤنے کاروبار پرخاموش نہیں بیٹھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت میں مقررہ حد سے چارگنا اضافی ہونے کے باوجود نتائج نہ ملنے کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے جسے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں