سانحہ ملتا ن کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا اوراس میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،قاری حنیف جالندھری کا مطالبہ

پیر 14 ستمبر 2015 20:53

اسلام آباد /ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ سانحہ ملتا ن افسوسنا ک ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا اوراس میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،سانحہ ملتان کے شہداء کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے مختلف مساجدومدارس میں دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار سانحہ ملتان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ملتان اس شہر کا افسوسناک سانحہ ہے جس پر پورا شہر سوگوار ہے ۔جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ حکومتی ذمہ داران ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام الناس کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور تمام طبقات کو اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد حنیف جالندھری نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے ۔

مولانا جالندھری نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے مختلف مساجد ومدار س میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں