پی پی کے ارکان سینٹ کا کراچی میں کرپشن کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار، ایک جماعت اور ایک صوبے کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
دہشت گردی کے خلاف بننے والے قوانین کو کرپشن کے بارے میں استعمال نہ کیا جائے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کی جائیں،پی پی ارکان کا مطالبہ کارروائی صرف کرپشن کے خلاف ہو رہی ہے کسی جماعت کے خلاف نہیں اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ملک کے مفاد میں ہے،حکومتی ارکان کا مؤقف اداروں کو اتنا بے لگام نہیں ہونا چاہئے کہ قانون سے بالا تر ہو کر اقدام اٹھائیں،وزیر مملکت شیخ آفتاب تحریک انصاف کے سینیٹرز کا کراچی میں سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اظہا ر
پیر 14 ستمبر 2015 21:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن سمیت پی پی کے دیگر ارکان نے کراچی میں کرپشن کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایک جماعت ، صوبے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف بننے والے قوانین کو کرپشن کے بارے میں استعمال نہ کیا جائے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کی جائیں جبکہ حکومتی ارکان نے واضح کیا ہے کہ کارروائی صرف کرپشن کے خلاف ہو رہی ہے کسی جماعت کے خلاف نہیں اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ملک کے مفاد میں ہے اور تحریک انصاف کے ارکان نے کراچی میں سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اظہا ر کیا ہے۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ایم کیو ایم جب پرویز مشرف کی اتحادی تھی تو اس وقت یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا ، احتساب ضرور ہو کوئی مخالفت نہیں کریگا لیکن امتیازی سلوک نہ برتا جائے ،احتساب کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہو صوبوں میں شکوک و شبہات نہ پیدا کئے جائیں ، کراچی میں اس قسم کا تاثر بن رہا ہے جس کا فائدہ نہ حکومت وقت کو ہو گا اور نہ ہی جمہوری آئینی نظام کو ، ایک جماعت ایک صوبے کی جانب حکمرانوں کی متعصبانہ نظریں مرکوز ہیں سینیٹ تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے میڈیا پر بحث سنتا ہوں ایک طرف سے الزامات لگائے جاتے ہیں اور دوسری طرف سے صفائیاں پیش کی جاتی ہیں میں یہاں پر کرپشن کی صفائی پیش کرنے کیلئے نہیں کھڑا ہوں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار