میپکو کے عملے پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ، ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، میپکو کے ملازمین کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، اہلخانہ کیلئے جلد پیکج کا اعلان کردیں گے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا کا مذمتی

پیر 14 ستمبر 2015 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر مملکت عابد شیر علی اور سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا نے میپکو کے عملے پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، میپکو کے ملازمین کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، اہلخانہ کیلئے جلد پیکج کا اعلان کردیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزراء اور سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ میپکو کے عملہ پر لودھراں میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ لائن مین جاں بحق ہو گیا،یہ واقعہ بستی ملوک کے علاقے میں پیش آیا،جہاں کسان اتحاد میں شامل افراد نے میپکو کے عملے کو فائرنگ کر کے گولیوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو لائن مین موقع پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے اور فائرنگ کے نتیجے میں محمد احمد حسن اے ایل ایم میپکو لودھراں جاں بحق ہو گیا،ا سواقعہ پر انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور جاں بحق ہونے والے لائن مین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ کی مالی امداد کیلئے جلد ایک پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں