وزیر اعظم کی راجہ ظفر الحق کے گھر جا کر اہلیہ کے انتقال پر تعزیت ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 14 ستمبر 2015 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم نوا زشریف اسلام آباد کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کچھ دیر تک راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پر موجود رہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں