حکومت کے اچھے کاموں پر اگر بلے بلے ہو گی تو برے کاموں پر تنقید بھی ہو گی،صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے،18ویں ترمیم کے بعد بھی صوبوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے دنیا کے 3ارب لوگ مستفید ہوں گے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمودکی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 14 ستمبر 2015 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی رہنما اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے اچھے کاموں پر اگر بلے بلے ہو گی تو برے کاموں پر تنقید بھی ہو گی،صوبوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے،18ویں ترمیم کے بعد بھی صوبوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، پاک چین اقتصادی راہداری بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے دنیا کے 3ارب لوگ اور پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہوں گے۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اگر کسی صوبے سے گیس نکلتی ہے تو وہ صوبہ اپنا حصہ استعمال کر کے باقی گیس ملک کو دے گا، ذاتی مسائل کو مل جل کر حل کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے عطاء آباد ٹنل کے افتتاح سے پاک چین اقتصادی راہداری کو تقویت ملے گی، راہداری منصوبہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے دنیا کے تین ارب سے زائد لوگ اور پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دو صوبوں پر توجہ دے رہی ہے، جہاں اس کی حکوملت ہے اور سندھ اور خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں صوبوں کے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، حکومت کو فی الفور اسمبلیوں کے اجلاس بلا کر صوبوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، جمہوریت کے حوالے سے ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں مگر ابھی تک اس مقام تک نہیں پہنچے جہاں ہم خود کو کامیاب سمجھ سکیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت