اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 13:01

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی.تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کے لئے فی یونٹ بجلی 2روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا کہ جون کے مہینے میں 9 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر 46ارب روپے کے اخراجات آئے، پانی سے 40فیصد، فرنس آئل سے25فیصد، گیس سے 27فیصد جب کہ نیوکلیئر ذرائع سے 4فیصد بجلی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جون میں پانی سے 3ارب 97کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی، فرنس آئل سے 2ارب 48کروڑ یونٹ جب کہ گیس سے 2ارب 72کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی۔ جون میں ڈیزل سے بنائی گئی بجلی کا فی یونٹ 15روپے 62پیسے میں پڑا، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 10روپے 92پیسے میں حاصل کیا گیا، گیس سے5روپے 70پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔علاوہ ازیں نیپرا نے جولائی کے لیے 2روپے 14پیسے کمی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے قیمت مقرر ہونے تک ایل این جی سے بنی بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں