اسلام آباد ، انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم کردئیے

منگل 15 ستمبر 2015 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم کردیئے‘ کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ سے متعلق نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی جس کے ساتھ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ سابق صدر کی صحت ٹھیک نہیں وہ سفر نہیں کرسکتے جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ختم کردیئے ۔ کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں