اسلام آباد : ن لیگ کا کوئی بھی رہنما کرپٹ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ن لیگ پر تنقید کے نشتر چلا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 13:21

اسلام آباد : ن لیگ کا کوئی بھی رہنما کرپٹ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ن لیگ پر تنقید کے نشتر چلا دئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : لائیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی موجودگی ہی میں ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کون سی عدالت ہے جو ن لیگ کا احتساب کرے گی.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا تو کوئی بھی رہنما کرپٹ نہیں ہے، تانگے چلانے والے اربوں روپے کے مالک ہیں لیکن وہ اپنی محنت سے اربوں روپے کما کر امیر ہوئے ہیں. جس پر رانا ثنا اللہ نے ان کو وضاحت دینے کی کوشش کی لیکن ندیم افضل چن نے ان کو یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ یہ اسلام آباد ہے، لاہور نہیں جہاں آپ کا رعب چل جائے گا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں