نیلم جہلم منصوبے کا 73فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ‘ جون 2017 ء تک مکمل ہوجائے گا‘ جنرل (ر )محمد زبیر
منگل 15 ستمبر 2015 13:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) نیلم جہلم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جنرل (ر )محمد زبیر نے کہا ہے کہ 73 فیصد پراجیکٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے‘ جون 2017 ء تک پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا‘ نئے پی سی ون کے مطابق پراجیکٹ پر 414 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اب تک 168 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ اس ملک کا اہم ترین توانائی کا منصوبہ ہے جس کا 73 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ پراجیکٹ کا افتتاح جون 2017 ء میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل دسمبر 2016 ء کی تاریخ افتتاح کیلئے دی گئی تھی لیکن سائیٹ پر حادثے کی وجہ سے پراجکیٹ چھ ماہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانفارمر ہال 82 فیصد مکمل ہوچکاہے جس میں کل 13 ٹرانسفارمر لگنے ہیں چھ ٹرانسفارمر سائیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے)
ڈیم شیڈول کے مطابق چل رہا ہے جس پر تین ہائیڈرولک گیٹ لگنے ہیں ان میں ایک ہائیڈرولک گیٹ لگا دیا گیا ہے۔ باقی دو گیٹ اکتوبر سے دسمبرتک لگا دیئے جائیں گے۔
ڈیم میں ڈیری چینل پر کام ہورہاہے۔ جس میں سات سو میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے جو جنوری میں مکمل ہوجائے گا۔ ڈیم کیلئے دریائے جہلم کے نیچے سے کنکریٹ لائن جو کہ چوبیس کلومیٹر ہے ڈالی گئی ہے جس میں تیرہ کلومیٹر لائن پر کام مکمل ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل بورنگ مشین پر چھ سو ستانوے ملین لاگت آئی جس پر ساتھ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ٹنل بورنگ مشین کے حادثے کی وجہ سے کام بندکیا گیا تھا 54 فیصد پراگریس مکمل ہوچکی ہے جس کے سپیئر پارٹس جرمنی سے منگوائے گئے ہیں۔ ڈھائی ماہ میں یہ مشین دوبارہ اپنی اصلی حالت میں چل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی تاریخ تک 168 ارب روپے پراجیکٹ پر خرچ ہوچکے ہیں پراجیکٹ 73.3 فیصد مکمل ہوچکا ہے اگلے دو ماہ میں چائنہ ایگزم بینک اور نیشنل بینک قرضہ دے گا۔ نیشنل بینک 80 ارب روپے کا قرضہ فراہم کرے گا۔ جبکہ چائنہ ایگزم بینک اگلے دو ماہ میں 576 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس پراجیکٹ پر 1368 چائنیز انجینیئرز کام کررہے ہیں جبکہ 150 پراجیکٹ انجینیئر امریکہ ‘ آسٹریلیا ‘ وسطی ایشیاء اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ پرکام ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی گئی یہ پراجیکٹ اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ چل رہا ہے اور حکومت کی سنجیدگی کی وجہ سے یہ پراجیکٹ جون 2017 ء میں مکمل ہوجائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت