پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو ترامٹری کلب کے خلاف واک اوور مل گیا

منگل 15 ستمبر 2015 14:02

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو ترامٹری کلب کے خلاف واک اوور مل گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو ترامٹری کلب کے خلاف واک اوور مل گیا اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے بآسانی اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

میچ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جانا تھا، آرگنائزنگ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی کے مطابق واک پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیم واک اوور کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ پہنچ گئی ہے اور جس ٹیم کے خلاف واک اوور ملا ہے اس ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں