پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ' ہیل پریک 'سکریننگ کا کامیاب ٹیسٹ

منگل 15 ستمبر 2015 14:30

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ' ہیل پریک 'سکریننگ کا کامیاب ٹیسٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستان انسٹیٹوٹ آف سائنسسز میں ہیل پریک کا ٹیسٹ کامیابی سے سرانجام دیا گیا ہے ۔ یہ ٹیسٹ زیڈ بی فاؤنڈیشن نے سرانجام دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں نوزائیدہ بچے کی سکریننگ کرنے کے لئے اپنے سفر کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے ۔آئی ایچ ایس چلڈرن ہسپتال اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا اور زیڈ بی فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر نے یہ ٹیسٹ سرانجام دیا ۔

ڈاکٹر علی رضا کا کہنا ہے کہ زیڈ بی فاؤنڈیشن پہلے ٹیسٹ کو ایک بنیاد کے طور پر لے گی اور نوزائیدہ بچوں کی سکریننگ پروگرام کو توسیع دے گی جبکہ بہ وقت اس کامیابی کو اس اہم ٹیسٹ کی اہمیت بارے ڈاکٹر اور والدین کو آگاہی فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ٹیسٹ ہے کہ جو ہر نوزائیدہ بچے کا پیدائشی حق ہے ۔ فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی نقوی کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر ہم اردن میں موجود ہماری پارٹنر میڈیکل لیبارٹریز سے بچے کی سکریننگ رزلٹ حاصل کریں گے ۔

اس کے بعد ہم ڈاکٹر اور والدین کو آگاہ کریں گے اور نتیجے کے مطابق خاندان کو سپورٹ کریں گے ۔ واضح رہے کہ ہیل پریک نوزائیدگی سکریننگ کا بچاؤ ایک حفاظتی عمل ہے جس میں نوزائیدہ بچوں کے ان کے ابتدائی ایام میں ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ کوئی نقائص یا بیماری تو نہیں جو بعد میں نمودار ہو سکتی ہیں ۔زیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان سکریننگ ٹیسٹوں سے بے شمار زندگیاں بچیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں