جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت امریکہ نے ہمیں 5ارب ڈالر امداد دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ہمیں پیکج سے زیادہ ملک کی عزت و وقار عزیز تھا

وزیراعظم نوازشریف کا کسان ریلیف پیکج کی تقریب سے خطاب

منگل 15 ستمبر 2015 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت امریکہ نے ہمیں 5ارب ڈالر امداد دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ہمیں پیکج سے زیادہ ملک کی عزت و وقار عزیز تھا۔وہ منگل کو کسان ریلیف پیکج کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے توامریکہ کی جانب سے ہمیں کئی فون آئے اور امریکی صدرنے بھارت کی جانب سے کئے گئے حملے کے جواب میں دھماکے نہ کرنے کے لئے ہمیں 5ارب ڈالر امداد دینے کی پیشکش کی لیکن ہم نے پیکج کو نہیں بلکہ اپنے ملک کی عزت و وقار کو دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر مسترد کر دیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں