چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں گھپلوں و بے ضابطگیوں سمیت تمام تفصیلات طلب کرلیں

منگل 15 ستمبر 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سیدخورشید شاہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں گھپلوں اور بے ضابطگیوں سمیت تمام تفصیلات طلب کرلیں، خورشید شاہ نے ہدایت کی کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا جلد آڈٹ شروع کیا جائے گا اور قومی خزانے کو نقصان پہچانے والے ذمہ داروں کا تعین کر کے آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خورشید شاہ نے بطور چیئرمین پی اے سی خط میں آڈیٹر جنرل سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں گھپلوں اور بے ضابطگیوں پر آڈٹ رپورٹس طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت، منصوبے میں تاخیر اور بے ضابطگیوں پر اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کا جلد آڈٹ شروع کیا جائے، تحقیقات کی جائیں کہ قومی خزانے کو کتنا نقصان ہوا، نقصان کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے، آڈٹ رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کی جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں