حکومت نے زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں 43 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کر دی

منگل 15 ستمبر 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے کسانوں کو مراعاتی پیکج میں زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں 43 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے منعقدہ تقریب میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کسانوں کی خوشحالی کیلئے مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس وقت کسان زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں 43 فیصد ادا کررہا ہے تاہم حکومت نے اس شرح میں کمی کر کے صرف9فیصد کر دیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں