وزارت خزانہ رواں ماہ یورو بانڈز کے اجراء کے ذریعے 50 کروڑ ڈالر اکٹھے کرے گا

منگل 15 ستمبر 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزارت خزانہ رواں ماہ یورو بانڈز کے اجراء کے ذریعے 50 کروڑ ڈالر کی رقم اکٹھی کرے گا ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ رقم کپیٹل مارکیٹ سے اکٹھی کی جائے گی ۔ 101 ارب روپے جون 2016 تک یورو بانڈز کے تحت طلب میں مختص کئے گئے ہیں تاہم بجٹ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 495 ارب روپے گزشتہ مالی سلا کے بجٹ میں رکھے گئے تھے تاہم حکومت یہ ہدف حاصل کر سکی ۔

اس کے علاوہ حکومت نے سکوک بانڈز کی مد میں 4950 بجٹ مختص کیا جب کہ بجٹ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رقم بھی خرچ نہیں کی گئی تاہم سکوک بانڈز جاری کر دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ لندن اور امریکہ میں ممکنہ طور پر 24 سے 25 ستمبر تک روڈ شو منعقد کی جائیں گی جس سے قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو کا اجلاس ہو گا جس کے تحت 9 ویں قسط کے اجراء شامل ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ دوسری دفعہ ہو گا کہ وفاقی حکومت یورو بانڈز کا اجراء کرے گی پہلے بانڈز کا اجراء جو کہ 2 ارب روپے کی لاگت پر مشتمل تھا اور اسے 2014 میں جاری کیا جائے تھا ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورو بانڈز کے اجراء کے لئے بہت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور وہ امریکہ اور برطانیہ کے سفارتخانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ 500 ملین ڈالر ابتدائی ہدف ہے تاہم مارکیٹ کے ردعمل میں دیکھ کر اس کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں