پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ایشیا پیسفک امیچور گالف ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 15 ستمبر 2015 16:47

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول 27 ویں ایشیا پیسفک امیچور گالف ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 22 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایونٹ آرگنائزرز کی جانب سے ہمیں ٹیم ایونٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس کے بعد ہم نے اپنے گالفرز کو چیمپئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم ندیم اسلم، تیمور خان، محمد نعیم اور عاشق حسین پر مشتمل ہے جبکہ بریگیڈیئر (ر) نیر افضل بطور کپتان اور مینجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں ہم نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ ہمیں جلد ہی این او سی جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم 1986ء اس سے اس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں