اسلام آباد : پی ٹی‌آئی کے دھرنوں اور جلسوں کو چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہر القادری کو بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 17:58

اسلام آباد : پی ٹی‌آئی کے دھرنوں اور جلسوں کو چار چاند لگانے والے ڈی جے بٹ نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر عمران خان اور طاہر القادری کو بھی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : ڈی جے بٹ نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تو عمران خان سمیت 15اہم قائدین کے نام تھے انہیں بھی شامل تفتیش کرکے شریک ملزم ٹھہرایا جائے۔تفصیلات کےمطابق ایمپلی فائر ایکٹ کے مقدمے میں آصف نذر عرف ڈی جے بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص رشید کی عدالت میں دوران سماعت استدعا کی کہ دھرنے میں ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 15اہم شخصیات کے نام بھی شامل ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک انہیں شامل تفتیش نہیں کیا،جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ انہیں بھی نوٹس جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل قیصر عباس نے موقف اپنایا کہ یہ کیس تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایک سال قبل ہی خارج ہوچکا ہے لہٰذا اس کا ٹرائل نہیں ہوسکتا. جس پرعدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص رشید نے ملزم کو خبردار کیا کہ اگر آئندہ عدالت سے غیر حاضری کی تو پھر گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا جائے گا۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدم حاضری کے باعث ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کی یقین دہانی پر ضمانت بحال کردی تھی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں