جماعت اسلامی عوامی خد مت کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے ،زبیر فارو ق خان

جماعت اسلامی مظلوم عوام کو ظالموں کیخلاف کھڑا کرے گی اوراسی کی بد ولت عوام کی قسمت بدلے گی

منگل 15 ستمبر 2015 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی خد مت کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے ۔اسلام آباد اور اس کے مضافات میں بجلی ،پانی، گیس اور ٹرانسپورٹ کے بے شمار مسائل ہیں۔ غربت، مہنگائی ،کرپشن ،بے روزگاری ،دہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقے نے عوام کو غربت اور مہنگائی سے دو چار کیا ہے ۔

جماعت اسلامی کی قیادت ہی اب عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔جماعت اسلامی مظلوم عوام کو ظالموں کیخلاف کھڑا کرے گی اوراسی کی بد ولت عوام کی قسمت بدلے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،خالدفارو ق ، حا فظ تنو یر احمد ،نمیر حسن مد نی نے بھی خطاب کیا ۔

زبیر فارو ق خان نے کہا ملک کے قیام کو 68سال ہوگئے ہیں لیکن اسلام آباد کی آبادیاں آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ۔بجلی ،پانی ،تعلیم اور صحت کی سہولت ان کے پاس نہیں ہے ،عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہے عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کی کوئی مدد نہیں کی۔ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں نے غریب عوام کا استحصال کیا ہے ،ظلم کا نظام قائم کیا ہے اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی آگے آئی ہے اور عوام کو ظلم اور استحصال سے نجات دلائی گی ۔انھوں نے کہا ملکی مسائل کے حل اور عوام کو مشکلا ت کے دلدل سے نکلنے کے لیے عوام کو آئندہ انتخاب میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کا میاب بنانا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں