غیر ملکی سفارتکار پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے میں تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں، مزمل صابری
منگل 15 ستمبر 2015 18:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) غیر ملکی سفارتکار پاکستان اور غیر ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے تعاون کریں جس سے پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے چیمبر کی طرف سے غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عشائیے میں جاپان، جرمنی، سپین، ملائشیا، جنوبی افریکہ، رومانیہ، متحدہ عرب امارات، سویڈن، چین، ایران، جارڈن، ماریشس، ارجنٹائن، ہنگری، نیدرلینڈ، پولینڈ، قزاکستان، آزربائیجان، قرغستان، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، نائجیریا اور کینیاسمیت دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پاکستان میں یونیڈو کے نمائندے عصام القرراہ اور سرینہ ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو عزیز بولانی بھی تقریب میں موجود تھے۔
مزمل صابری نے کہا کہ توانائی، انفراسٹریکچر کی ترقی، تیل و گیس اور معدنیات کی تلاش سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے جائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں لہذا غیر ملکی سفارتکار پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس غیر ملکی سفارتخانوں کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا تا کہ پاکستان کی تاجر برادری کو دوسرے ممالک میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین عبدالرؤف عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل حالات میں کاروبار کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے لہذا حالات کا تقاضا یہ ہے کہ غیر ملکی سفارتخانے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ چند غیر ملکی میڈیا چینل پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پیش کر رہے ہیں لہذا غیر ملکی سفارتکار دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر نے اپنے خطاب میں سفارتکاروں کو تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسی تقریبات تاجربرادری اور سفارتکار برادری کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گی۔سفارتکاروں کی طرف سے فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاروں کیلئے پاکستان کے ہر چیمبر آف کامرس کا دورہ کرنا مشکل ہے تاہم ایسی تقریبات سفیروں کو ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ تاجر برادری کے ساتھ براہ راست ملاقات کر کے مشترکہ تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے سفراء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم رقص 29 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا