عید الاضحیٰ کے موقع پر جمعرات سے اتوار تک چار چھٹیاں، وفاقی حکومت نے سمری تیار کرلی

منگل 15 ستمبر 2015 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جمعرات سے اتوار تک چار چھٹیوں کی سمری تیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 24 سے 27 ستمبر تک چار دن کی چھٹیوں کی سفارش کردی ہے عید الاضحیٰ کی چھٹیاں جمعرات سے اتوار تک ہوں گی۔ وفاقی ملازمین کو اس عید پر جمعرات اور جمعہ کی دو چھٹیاں مل رہی ہیں کیونکہ ہفتہ اور اتوارکو ویسے بھی سرکاری تعطیل ہوتی ہے اسطرح عید پر وفاقی ملازمین کو دو چھٹیوں کا خسارہ ہوگا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں