وزیراعظم نے نندی پوری پاور پراجیکٹ کے معاملے کے آڈٹ کا حکم دیدیا ہے ، 2 سے 3 مہینوں میں آڈٹ رپورٹ آجائے گی ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ، سابق حکومت نے اداروں کا بیڑہ غرق کیا اور اربوں روپے ڈبوئے

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 ستمبر 2015 20:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نندی پوری پاور پراجیکٹ پر وزیراعظم نواز شریف نے آڈٹ کا حکم دیدیا ہے ، 2 سے 3 مہینوں میں آڈٹ رپورٹ آجائے گی اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ، سابق حکومت نے اداروں کا بیڑہ غرق کیا اور اربوں روپے ڈبوئے ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ سابق حکومت نے اداروں کا بیڑہ غرق کیا اور اربوں روپے ڈبوئے ، موجودہ حکومت نے ان اداورں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر ہم نے خود کو عوام کی عدالت میں احتساب کیلئے پیش کیا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے نندی پوری پاور پراجیکٹ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے ، آڈیٹر جنرل پاکستان آڈٹ کررہے ہیں ، 2 سے 3مہینوں میں آڈٹ مکمل ہوجائے گا جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالے کو پکڑنا چاہیے اور اس کو سزا ملنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انساف دنگا فساد کی سیاست کو چھور کر اپنے صوبے کی طرف توجہ دے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں