اسلام آباد میں اے ٹی ایم فراڈ کی انوکھی واردات، گھر بیٹھے صارفین لوٹ لیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 20:52

اسلام آباد میں اے ٹی ایم فراڈ کی انوکھی واردات، گھر بیٹھے صارفین لوٹ لیے گئے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) اسلام آباد میں اے ٹی ایم فراڈ کی انوکھی واردات ہوئی جس میں گھر بیٹھے صارفین لوٹ لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے ٹی ایم فراڈ کی سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا ہے۔شہر اقدار میں ہیکرز کی آن لائن لوٹ مار نے ہر جانب سے ہلچل مچا دی ہے۔ہیکرز کی جانب سے ہزاروں کارڈ ہیک کرکے گھر بیٹھے صارفین کو لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہیکرز نے صارفین کے آن لائن بینک اکاونٹس ہیک کرکے ڈالرز اور یورو میں آن لائن شاپنگ کرکے اکاونٹس خالی کردیے اور بینک اور صارفین اس تمام واردات سے مکمل طور پر لاعلم رہے۔ تاہم بعدازاں ایسی وارداتوں کے بڑھنے پر اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک نجی بینک کے صارفین کی جانب سے شکایات پر بینک کے اے ٹی ایم کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ لینے پر اے ٹی ایم پر ہیکرز کی جانب سے اسکینر مشین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس سے اس ساری واردات کی حقیقت انتظامیہ کو معلوم ہو پائی۔ تاہم اس حوالے سے پولیس تاحال کسی بھی مجرم کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں