سیکٹر آئی الیون میں سی ڈی اے ملازمین،پولیس اور بیو پاریوں میں تصادم، کئی بیو پاری زخمی،50 سے زائد گرفتار

منگل 15 ستمبر 2015 22:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) اور پولیس کی طرف سے سیکٹر آئی الیون میں بیوپاریوں کی طر ف سے قائم کی گئی غیر قانونی مویشی منڈی خالی کرانے کے دوران جھڑپ ہوگئی ، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور پولیس نے 50 سے زائد بیوپاریوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سی ڈی اے کے عملہ اور پولیس نے آئی الیون میں غیر قانونی طور پر قائم مویشی منڈی کو ختم کرنے کی کوشش کی جس پر بیوپاریوں ، سی ڈی اے عملہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد بیوپاریوں کو گرفتار کرلیا جس پر مویشی مالکان کا موقف ہے کہ پہلے ہی سرکاری حکام کو رشوت کی مد مدیں بہت پیسے دے چکے ہیں ، اب مزید کسی کو پیسے دینے کی سکت نہیں رکھتے ، ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہمیں مویشی فروخت کرکے سکون سے گھروں کو جانے دیا جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں