سینیٹ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے عوام کو مرکزی دھارے میں لانے اور ان کے آئینی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ قانون سازی ، انتظامیہ اور دیگر اقدامات سے متعلق پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کی منظوری دیدی

منگل 15 ستمبر 2015 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سینیٹ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے عوام کو مرکزی دھارے میں لانے اور ان کے آئینی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ قانون سازی ، انتظامیہ اور دیگر اقدامات سے متعلق پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے تحریک پیش کی کہ قواعد و ضوابط کاروانصرام کارروائی سینیٹ 2012 کے قاعدہ 172 الف کے تحت ایوان کو پورے ایوان کی کمیٹی میں تشکیل دیا جائے تاکہ 14 ، ستمبر2015 ء کو ایوان کو حوالہ کردہ معاملے جو ’’وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں(فاٹا) کے عوام کو مرکزی دھارے میں لانے اوران کے آئینی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے مطلوبہ قانون سازی، انتظامی اور دیگر اقدامات‘‘ سے متعلق ہے ، کو زیر غور لایا جائے ۔

چیئرمین سینیٹ ، کمیٹی کے اجلاسوں کیلئے وقت مقرر کرے جیسا کہ وہ جب مناسب سمجھے جس کے بعد تحریک کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں