قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جمرود سانحہ اور بلوچستان میں بم دھماکوں کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

بدھ 20 جنوری 2016 14:07

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) جمرود سانحہ اور بلوچستان میں بم دھماکوں کے شہداء کے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق کے کہنے پر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے جمرود سانحہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرائی۔ سپیکر کے کہنے پر بلوچستان میں بم دھماکوں کے شہداء کے لئے بھی خصوصی دعا کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں