باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے ‘وزیر اطلاعات پرویز رشید

بدھ 20 جنوری 2016 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے ‘ یونیورسٹی پر حملہ پاکستان پرحملہ ہے ۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں بریفنگ دیتے ہوئے پرویز رشید نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جان پرکھیل کرحملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی،کہیں کوتاہی نہیں ہوئی ، یہ پاکستان پر حملہ ہے ایوان کو تمام تفصیلات دیں گے۔ ،وزیراطلاعات پرو یز رشیدنے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں المناک واقعہ ہوا ہے اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دہشت گرد یونیورسٹی میں داخل ہوئے ہیں۔۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کے تین ہزار طلباء مصیبت میں گھرے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی بھی فول پروف بنائی جائے اور اس معاملہ پر بحث کرائی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے۔ شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ واقعہ کی تمام تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اس اہم مسئلہ پر بات چیت ہونی چاہیے‘ اس واقعہ کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں