باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، دہشت گردوں کو معصوم لوگوں کی شہادتوں کا جواب دینا پڑے گا،دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے تانے بانے ہمسائیہ ملکوں سے ملتے ہیں، پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کیلئے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کر رہا ہے، نواز شریف مسلم امہ کے لیڈر ہیں، سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2016 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، دہشت گردوں کو معصوم لوگوں کی شہادتوں کا جواب دینا پڑے گا،دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے تانے بانے ہمسائیہ ملکوں سے ملتے ہیں، پاکستان مسلم امہ کے اتحاد کیلئے خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کر رہا ہے، نواز شریف مسلم امہ کے لیڈر ہیں، سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی لیکن دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے تانے بانے ہمسائیہ ملکوں سے ملتے ہیں، ابھی کام کر رہی ہیں، نئے جذبے اور ادارے سے دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے، معصوم لوگوں کی شہادتوں کا جواب دہشت گردوں کو دینا پڑے گا، دہشت گردوں کو کسی مسجد، مندر کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کو ذمہ داری سمجھ کر کردار ادا کر رہا ہے اور نیک نیتی سے اور اخلاص کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مسلم امہ کے لیڈر ہیں اور مسلم امہ کی بہتری اور مفاد کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں