سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء ) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہالت کے پیروکار روشنی کے چراغ بجھانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملے کرنے والے انسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں ۔نیئر بخاری نے کہا کہ قوم ملک کے ہر کونے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں