عالمی مارکیٹ میں‌ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان کو آئندہ ماہ فائدہ پہنچنے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جنوری 2016 16:33

عالمی مارکیٹ میں‌ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پاکستان کو آئندہ ماہ فائدہ پہنچنے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی واقعہ ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 23ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چونکہ پاکستان اپنی پیٹرولیم مصنوعات عرب لائٹ خام تیل سے بناتا ہے، تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا مکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے جبکہ مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 14روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نرخوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔ البتہ اوگرا کی جانب سے تاحال پٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں