ایم کیو ایم نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلاتے جائیں ٗمطالبہ

بدھ 20 جنوری 2016 19:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پرحملے کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان باچا خان یونیورسٹی پردہشت گرد حملے کی مذمت اورایوان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلاتے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں