نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے، بھارت کے بارے میں کسی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا باچا خان یونیورسٹی حملے پر مذمتی بیان

بدھ 20 جنوری 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے۔ بین الاقوامی کھیل اس علاقے میں جاری ہے، اس واقعہ کو بین الاقوامی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے بارے میں کسی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت مشکل سے دوچار ہے اور سیاسی جماعتیں اسے ہر طرح کی مدد دینے کیلئے تیار ہیً

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں