میڈیا ہاؤسز پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ،وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد انتظامیہ کا اعلیٰ سطح ا جلاس آج طلب
میڈیاہاؤسز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب ، نجی سیکورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے گی
بدھ 20 جنوری 2016 20:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء ) میڈیا ہاؤسز پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ،وزارت داخلہ کے حکم پر اسلام آباد انتظامیہ کا اعلیٰ سطح اجلاس (جمعرات کو ) طلب کرلیا گیاہے ،اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ ادارو ں کے نمائندے شرکت کریں گے ،میڈیاہاؤسز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب کرنے ،سیکورٹی اقدامات کرنے کے لیے نجی سیکورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے گی ،ایمرجنسی اطلاع کے لیے موثر اقدامات کو ممکن بنانے سمیت دیگر امور پر بات کی جائے گی ۔
آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو حالیہ جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آگاہ کیا گیا ہے کہ دیگر قومی اداروں کی طرح دہشت گردوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر بھی حملوں کا خطرہ ہے سیکورٹی کانظام موثر انداز میں ترتیب دیاجائے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے آج میڈیا ہاؤسزکی سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے اس حوالے سے میڈیا ہاؤسز کو تحریری نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیاگیاہے ۔
واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق احمد کریں گے جس میں میڈیاہاؤسز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب کرنے ،سیکورٹی اہلکاروں سمیت ورکرز کی مکمل سکرونٹی کو یقینی بنانے پر بات کی جائے گی جبکہ ایمرجنسی اطلاع کے لیے استقبالیہ پر اقدامات کو ممکن بنانے سمیت دیگر امورزیر بحث آئیں گےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے افسران کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمت کے لئے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم ..
حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، اصلاحات سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے ..
قومی اسمبلی نے خواتین سیاسی رہنمائوں کیخلاف اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ اور لب و لہجے کے سدباب کی ..
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے پر ..
نیکٹا اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے ’’ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کو سمجھنے ،چیلنجز اور قابل عمل آپشنز‘‘ ..
اراکین کے نام ای سی ایل سمیت دیگر فہرستوں میں ڈالے جانے کی تفصیلات فراہم نہ کر کے اپوزیشن غیر سنجیدگی ..
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا