زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات زاہد حامد کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 20 جنوری 2016 20:36

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات زاہد حامد نے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں‘ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود‘ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20734.8 ملین ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بیرون ملک ترسیلات زر بھیجنے کے لئے نظام میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ عوام کو پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تجارتی پالیسی مستحکم بنائی ہے‘ حکومت یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے ذریعے موجودہ مارکیٹوں میں حصہ بڑھانے‘ ترقی دینے‘ نئی مارکیٹیں تلاش کرنے‘ مزید سخت تجارتی ڈپلومیسی ‘ ادارہ جاتی مضبوطی‘ تجارتی سہولیات اور کاروبار کرنے کے لئے لاگت میں کمی لانے پر توجہ دے رہی ہے۔ گزشتہ تین مہینوں کے دوران حکومت نے بیرون ممالک اور مالیاتی اداروں سے نئے قرضوں کیلئے معاہدے کرکے 1420.38 ملین ڈالر قرضہ حاصل کیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ (یکم اکتوبر تا 31 دسمبر 2015ء) کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت کی مد میں 500.20 ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں