دہشت گردوں نے تعلیمی ادارے کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنا یا ٗامریکی سفیر ڈیوڈ ہیلز

امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ٗہر ممکن تعاون کرینگے ٗبیان

بدھ 20 جنوری 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلز نے سانحہ چارسدہ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے تعلیمی ادارے کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنا یا ، ہم حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں