وزیر اعظم کا سانحہ چارسدہ پر ملک بھر میں (کل )یوم سوگ کا اعلان ،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے

سانحہ میں جاں بحق افرادکیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی واقعہ پر بحث ہوگی

بدھ 20 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف نے سانحہ چارسدہ پر پورے ملک میں ( کل) جمعرا ت کو یوم سوگ کا اعلان کردیا،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سانحہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائیگا ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کو کل ہونیوالے اجلاسوں میں بھی اسی موضوع پر بحث ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف سانحہ چارسدہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں کل (جمعرات) کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا سانحہ میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات ہونگی، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہونیوالے کل کے اجلاسوں میں بھی اس موضوع کے حوالے سے بحث ہوگی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں